گرینڈ جرگے نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا


فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے فاٹا گرینڈ جرگے کا پشاور میں جرگہ ہوا جس میں مختلف ایجنسیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے میں فاٹا کو خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کی گئی۔

فاٹا گرینڈ جرگے کے اراکین کا کہنا ہے کہ حکمران خود کو جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں جب کہ ہم نے ریفرنڈم کے لئے رائے مانگی تو مخالفت کر کے ہمیں ریفرنڈم کرانے کے حق سے محروم کر دیا گیا، حکومت کی منفی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اس فیصلے کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).