صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوابی کےعلاقے ملک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا تو ایک کمپاؤنڈ میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے واقعات ایک مرتبہ پھر بڑھ گئے ہیں جس کے بعد دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).