پٹھان کوٹ حملہ : پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت اے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کریں گے ، تحقیقاتی ٹیم بھارتی وزارت دفاع کی اجازت سے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھی دورہ کرے گی۔ پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).