پٹھان کوٹ حملہ : پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی


\"pathanبھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت اے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کریں گے ، تحقیقاتی ٹیم بھارتی وزارت دفاع کی اجازت سے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھی دورہ کرے گی۔ پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments