بابرہ شریف کی طویل عرصہ بعد پردہ سکرین پر واپسی


babraمعروف اداکارہ بابرا شریف کی طویل عرصہ بعد پردہ سکرین پر واپسی ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ”ٹو پلس ٹو“ کے نام سے بننے والی فلم سائن کی ہے جس میں علی عظمت ، عروہ حسین ، بلال اشرف، سلیم معراج اور مصطفی قریشی جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
مذکورہ فلم کی نوے فیصد عکس بندی گزشتہ برس کراچی اور حیدرآباد کے مضافات میں کی گئی۔ اس میں وہ اداکار بلال اشرف کی والدہ کا کردار کر رہی ہیں۔بابرا شریف کی آخری فلم 1997ءمیں ”گھائل “ ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ہدایتکارہ سنگیتا نے فلم ”سماج“ میں شان کے مقابل سائن کیا ، مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بنائ پر یہ چند دن کی شوٹنگ سے آگے نہ بڑھ سکی۔”ٹو پلس ٹو“ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments