عورتوں کے حقوق…. پچاس سوال


(photo: Faisal Mahmood)

آج عورتوں کے حقوق کا عالمی دن ہے۔ آئیے اپنے آپ سے کچھ سوال پوچھیں۔ اس سوال نامے کا جواب کسی کو دینے کی ضرورت نہیں۔ انسانی تاریخ ہمارے بعد آنے والی نسلوں کو اس کے جوابات خود سے دے گی۔ اس سے ایک تو ملک بدنام نہیں ہو گا۔ دوسرے معاشرتی استحکام برقرار رہے گا۔ تیسرے عزت دار گھرانوں کی تقدیس پر حرف نہیں آئے گا۔

سوال 1:آپ کے گھرانے میں مردوں اور عورتوں کی حیثیت کیا ہے؟

مرد عورتوں پر حاکم ہیں:…..

عورتیں مردوں پر حاکم ہیں:…..

عورت اور مرد برابر ہیں:…..

سوال 2:کیا آپ کے گھرانے میں لڑکی اور لڑکے کی پیدائش پر ایک جیسی خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے؟

سوال3:اگر نہیں تو بیٹی کی پیدائش پر دکھ کا اظہار کیوں کیا جاتا ہے؟

بیٹی کو معاشی بوجھ سمجھتے ہیں:…..

بیٹی کو غیرت کا مسئلہ سمجھتے ہیں:…..

بیٹی کو پرایا دھن سمجھتے ہیں:…..

سوال4:کیا آپ کے گھرانے میں لڑکیوں کو تعلیم دلائی جاتی ہے؟

سوال5:اگر نہیں تو لڑکیوں کو تعلیم کیوں نہیں دلاتے ؟

سکول موجود نہیں:…..

رواج نہیں:…..

باپ اور بھائی مخالفت کرتے ہیں:…..

بچیوں کی تعلیم کو اہم نہیں سمجھا جاتا:…..

گھر یلوکام کاج سے تعلیم کے لیے وقت نہیں ملتا: …..

سوال6:کیا آپ کے گھرانے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ان معاملات پر فرق رکھا جاتا ہے؟

خوراک :…..تعلیم:…..علاج و معالجہ:……. تفریح:…….

سوال7:آپ کے گھرانے میں اہم معاملات پر فیصلے کیسے ہوتے ہیں؟

خاندان کے بزرگ فیصلہ کرتے ہیں:…..

گھرانے کے مرد فیصلہ کرتے ہیں:…..

خاندان کی بوڑھی عورتیں فیصلہ کرتی ہیں:…..

عورتیں اور مرد مل کر فیصلہ کرتے ہیں:…..

پیر/سردار سے فیصلہ کرایا جاتا ہے:…..

سوال8: کیا آپ کے گھرانے میں پردے کا رواج ہے ۔ اگر ہاں تو کونسا؟

ٹوپی والا برقعہ :….. فیشن ایبل برقعہ:…….. چادر:…..دیگر:…..

سوال9:آپ کے گھرانے میں عورتوں کو کن موقعوں پر گھر سے باہر جانے کی اجازت ملتی ہے؟

تعلیم۔۔۔ شادی بیاہ :…..مرگ:……  عرس یا مذہبی رسومات:…..رشتہ داروں سے ملنا:……..تفریح کے لیے :…..

 خریداری کے لیے:….سہیلیوں سے ملنے کے لیے :….کھیتوں میں کام کے لیے:…… روزگار کی غرض سے

سوال10:کیا آپ کے گھرانے میں عورتیں کھیت یا باغ میں کام کرتی ہیں؟

سوال11:اگر ہاں تو انہیں اپنے کام کا کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

مردوں کے برابر معاوضہ:…..مردوں سے کم معاوضہ:…….بالکل معاوضہ نہیں ملتا :……

سوال12:کیا آپ کے گھرانے میں عورتوں کو ملازمت کرنے کی اجازت ملتی ہے؟

سوال13:کیا آپ کے گھرانے میں کوئی ایسا مرد موجود ہے جو گھر کے کام میں اپنی ماں/بہن/بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہو؟

سوال14: آپ کے گھرانے میں بیمار ہونے پر عورتوں کو علاج کی کیا سہولت ملتی ہے؟

گاؤں کی دائی :….  مرد ڈاکٹر:…….لیڈی ڈاکٹر:…. ڈسپنسر ….. لیڈی ہیلتھ وزیٹر :….. حکیم:……. پیر(روحانی علاج) :…… گھریلو ٹوٹکے:……..

سوال15:کیا آپ کے گھرانے میں عورتوں کو مارا پیٹا جاتا ہے؟

سوال16:اگر ہاں تو عورتوں پر مارپیٹ کون کرتا ہے؟

باپ:……..  بھائی:……..  شوہر:…..  سسرال:……..بیٹے:……..دیگر رشتہ دار:……..

سوال 17:کیا آپ کے گھرانے میں کوئی ایسا مرد ہے جس پر اس کی بیوی تشدد کرتی ہو؟ہاں / نہیں

سوال18:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں عورتوں کے لیے تفریح کی سہولتیں موجود ہیں؟

سوال19:اگر ہاں تو گاؤں / قصبے میں کس طرح کی تفریحی سہولتیں موجود ہیں؟

میلہ:…..عرس:……..عورتوں کے کھیل:…..شادی کی رسومات:……… ریڈیو:…..ٹی وی/وی سی آر:…..دیگر:…..

سوال20:آپ کے گھرانے میں رشتہ طے کرتے وقت عورتوں کی عمر کیا ہوتی ہے؟

پیدائش کے وقت…… بچپن میں  ……. نوعمری میں…….   بلوغت کے وقت……. شادی سے کچھ پہلے…

سوال21:آپ کے گھرانے میں شادی کے وقت عورتوں کی اوسط عمر کیا ہوتی ہے؟

15-12سال: …….  18-15 سال: .. 22-18سال… 22-28 برس

سوال22:کیا آپ کے گھرانے میں ادل بدل/وٹہ سٹہ کی شادی کے رواج ہے؟

سوال23:کیا آپ کے گھرانے میں شادی کے لیے لڑکیوں کی مرضی پوچھی جاتی ہے؟

سوال24:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں کبھی کسی عورت کو اپنی مرضی سے شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے؟

سوال25:کیا آپ کے گھرانے میں جہیز نہ لانے پر عورتوں سے برا سلوک کیا جاتا ہے؟

سوال26:آپ کے گاؤں / قصبے سے زچہ بچہ کا مرکز کتنی دور ہے؟

سوال27:کیا آپ کے گھرانے میں اولاد پیدا نہ ہونے پر عورتوں سے برا سلوک کیا جاتا ہے؟

سوال28:کیا آپ کے گھرانے میں لڑکا پیدا نہ ہونے پر عورتوں سے برا سلوک کیاجاتا ہے؟

سوال29:کیا آپ کے گھرانے میں دوسری شادی کا رواج ہے؟

سوال30:آپ کے گاؤں / قصبے میں پچھلے دو سال میں طلاق کے کتنے واقعات ہوئے؟.

سوال31:آپ کے گاؤں / قصبے  میں پچھلے دو سال میں میاں/بیوی کی علیحدگی کے کتنے واقعات ہوئے؟

سوال32:آپ کے گاؤں / قصبے میں عام طور پر کن وجوہات کی بنا پر خلع/علیحدگی/طلاق ہوتی ہے؟

جہیز کم لانا:….. شوہر کی دوسری شادی:…..  ادل بدل/وٹہ سٹہ:……..  اولاد پیدا نہ ہونا:…..  بیٹا پیدا نہ ہونا:…..شوہر کا تشدد :…..سسرال سے اختلافات:……عورت کے کردار پر شک:……. دیگر:..

سوال33:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں کبھی کسی عورت نے اپنے شوہر سے طلاق لی ہے(خلع)؟

سوال34:کیا آپ کے گھرانے میں عورتوں کو باپ یا شوہر کی وراثت میں حصہ ملتا ہے؟

سوال35:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں کاروکاری/غیرتی قتل کی رسم موجود ہے؟

سوال36:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں عورتوں کو بیچنے کے واقعات ہوتے ہیں؟

سوال37:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں کبھی کوئی عورت اغوا ہوئی ہے؟

سوال38:کیا آپ کے گاؤں / قصبے میں کبھی کسی عورت کی جبری آبروریزی ہوئی ہے؟

سوال39:جبری آبروریزی کا شکار ہونے والی عورتوں کے ساتھ خاندان/گاؤں میں کیسا سلوک کیا جاتا ہے؟

حقارت سے دیکھا جاتا ہے:…..تشدد کیا جاتا ہے:….. قتل کر دیا جاتا ہے….. بے قصور سمجھا جاتا ہے:…… ہمدردی کی جاتی ہے……..

سوال40:کیا آپ کے گھرانے میں بیوہ/مطلقہ کو دوسری شادی کی اجازت ملتی ہے؟

سوال41:کیا آپ کے گھرانے میں نکاح کے وقت عورت کو حق طلاق دیا جاتا ہے؟

سوال42:کیا آپ کے گاؤں یا قصبے میں کبھی کسی کمسن لڑکی کی بوڑھے مرد سے شادی ہوئی ہے؟

سوال43:کیا آپ کے گاؤں یا قصبے میں کبھی کسی کمسن لڑکے کی بڑی عمر کی عورت سے شادی ہوئی ہے؟

سوال44:کیا آپ کے گاؤں یا قصبے میں کبھی کسی عورت نے خودکشی کی ہے؟

سوال45:کیا آپ کے گاؤں یا قصبے میں کبھی کسی عورت نے اپنے شوہر کو قتل کیا ہے؟

سوال46:کیا آپ کے قبیلے / گھرانے میں ولور/لب وصول کیا جاتا ہے؟

سوال46: کیا آپ کے گھرانے میں انصاف کے لئے عورتوں کو عدالت تک رسائی کا حق دیا جاتا ہے؟

سوال47: کیا آپ کے گاؤں یا قصبے میں الیکشن کے موقع پر عورتوں کو ووٹ دینے سے روکا جاتا ہے

سوال48: آپ کے گاؤں یا قصبے میں عورتیں عام طور پر کس طرح ووٹ ڈالتی ہیں

شوہر کی رائے پر۔۔۔ گھرانے کے مردوں سے پوچھ کر ۔۔۔۔ قبیلے کے فیصلے پر ۔۔۔۔ سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر ۔۔۔۔ مسلک یا فرقی کی بنیاد پر

سوال49: کیا آپ کے گھرانے میں کسی عورت کو الیکشن لڑنے کا موقع مل سکتا ہے؟

سوال 50: آپ کے گھرانے میں مہمانوں کی آمد کے موقع پر

مرد اور عورتیں اکٹھے بیٹھ کر بات چیت کرتے ہیں ۔۔۔ مرد اور عورتیں الگ الگ بیٹھتے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).