مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام: 5 دہشت گرد ہلاک


\"muhmind\"سکیورٹی فورسز نے تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جب کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 9 خاصہ دار اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments