لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


\"mushraf\"وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر کی استثنیٰ کی درخواست پر 13 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہداءفاونڈیشن کے وکیل طارق اسد نے کہا کہ پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں پیش ہونا پڑے گا، جب تک وہ پیش نہیں ہوں گے ان کے خلاف وارنٹ برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست تو مسترد کر دی مگر میرے تحفظات برقرار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجداری مقدمات میں اتنی لمبی تاریخیں دینا اور ایک درخواست پر فیصلہ کے لیے سات ماہ کا وقت گزر گیا، اس کا مطلب پیچھے کچھ نہ کچھ تو ہے تاہم آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی حاضری یقینی بنانا ضروری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments