سوچ کا سوکھا نوالہ


ایک

پہلے ہم لوگوں کو غدار کہتے تھے اور ان پر مقدمے چلانے پڑتے تھے

پھر ہم لوگوں کو کافر کہنا شروع کیا اور خود کش بمبار ہماری مدد کو آ گئے

اب ہم ان پر بلاسفیمی کا الزام لگاتے اور باقی کام ہجوم خود ہی کر لیتا ہے۔

دو

معاشرے میں غریبوں اور کمزوروں کے لئے انصاف کی صورت حال کیا ہے؟ جی بہت خراب ہے

جھوٹ، دھوکہ دہی اور ملاوٹ؟ جی انہی کا راج ہے

عدم برداشت اور فرقہ واریت؟ ہر کوئی دوسرے کو کافر کہتا ہے۔ ہر سال سینکڑوں حملے، جھگڑے اور قتل ہوتے ہیں۔

گفتگو اور کردار میں فرق؟ ڈھنڈورا حیا کا لیکن گوگل پورن سرچ میں ٹاپ کرتے ہیں؟

عورتوں کی حالت؟ تقریبا ہر عورت جنسی ہراسانی کا شکار ہوتی ہے

تو پھر شرم نہیں آتی انہیں، عاشق رسولﷺ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔

سلیم ملک

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

سلیم ملک

سلیم ملک پاکستان میں شخصی آزادی کے راج کا خواب دیکھتا ہے۔ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند۔

salim-malik has 355 posts and counting.See all posts by salim-malik