پشاورمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریضوں کو مشکلات کا سامنا


پنجاب کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج خیبرپختونخواہ تک پہنچ چکا ہے جہاں پشاور میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے وارڈ زاور او پی ڈیز سمیت سرجیکل وارڈز، میڈیکل وارڈ، آرتھوپیڈک اور ایمرجنسی سمیت دیگر ملحقہ وارڈزکو بھی بند کردیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے رہائش سمیت سیکیورٹی کے انتظامات بھی بدترہیں جب کہ ہاسٹل میں جاں بحق ڈاکٹر مرتضیٰ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سروسزایکٹ بھی نافذ ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے جب کہ ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).