عظیم برازیلی فٹ بالر رونالڈینو میچ کھیلنے پاکستان آ رہے ہیں


عظیم برازیلی فٹ بالر رونالڈینو نے ایک ویڈیو میسیج میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان آ رہے ہیں۔ ان کے بیان کے کچھ دیر بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر کے ذریعے ورلڈ کپ کے برازیلی فاتح کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور خوشی ظاہر کی کہ مزید بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔

رونالڈینو نے جلد ہی شاہد آفریدی کی ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ ’میں پاکستان کے کرکٹ ہیرو شاہد آفریدی بوم بوم کے الفاظ سے خوش ہوا ہوں۔ میں جولائی میں اپنے پاکستان کے دورے کا منتظر ہوں‘۔

شاہد آفریدی نے یہ دیکھتے ہی رونالڈو کو کہا کہ ”میں برازیلی سپر سٹار اور لیجنڈ کی آمد کا منتظر ہوں۔ میرے لئے آپ کو اپنی ’ہوپ ناٹ آؤٹ‘ (شاہد آفریدی فاؤنڈیشن) دکھانا خوشی کا باعث ہو گا“۔

سنہ 2015 کے بعد سے کسی کرکٹ کلب کا حصہ نہ بننے والے رونالڈینو نے اپنی خیراتی اور تشہیری سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

توقع ہے کہ پاکستان کے دورے میں وہ ایک نمائشی میچ کھیلیں گے جو کہ برطانیہ کا لیژر لیگز نامی ادارہ کرا رہا ہے۔

رونالڈینو کے علاوہ انگلستان کے سابقہ گول کیپر ڈیوڈ جیمز اور ہالینڈ کے مڈ فیلڈر جارج بواٹنگ اور چند دوسرے سٹارز کی رونالڈو کے ساتھ آمد متوقع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).