سعودی اتحاد کا حصہ ہیں لیکن فوج نہیں بھیجیں گے : سرتاج عزیز


\"sartajمشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہیں لیکن سعودی عرب میں اپنی فوجیں نہیں بھجوائیں گے۔ سعودیہ ایران کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر حکومتی پالیس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر سر تاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہے لیکن سعوی عرب میں زمینی فوج نہیں بھیج رہے کسی ملک میں فوج بھیجنا پالیسی کے خلاف ہے۔ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے ہی فوج بھیجے گا۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستانی فوج بھجوانے کی درخواست نہیں کی۔ خارجہ امور کمیٹی نے سعودی عرب ایران تناز?ع میں حکومتی پالیسی کی حمایت کی۔ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشیدگی کی خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments