جدہ ایئرپورٹ پر افتخارچوہدری اورانکے بیٹے کولائن توڑنے پر مسافرنے سنادی


سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اوران کے بیٹے ارسلان چوہدری لائن توڑ کر فلائٹ کے لیے آگے جاکر کھڑے ہوگئے جس پر قطار میں اپنی باری کے منتظر ایک شخص نے ان سے کہا کہ وہ پیچھے آکر کھڑے ہوجائیں اوراصول نہ توڑیں۔

سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان نے کہا کہ متعلقہ کاؤنٹرکی جانب سے انہیں آگے لگنے کا کہا گیا ہے کیونکہ وہ بزنس کلاس کے مسافر ہیں، جس پر اس شخص نے دوبارہ کہا کہ آپ کوکاؤنٹر کی جانب سے پیچھے کھڑے ہونے کا کہا گیا ہے، آپ کی طرح سب ہی اپنی اپنی فلائٹس کا انتظارکررہے ہیں جس پرسابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے خود آگے بڑھ کرکہا کہ کوئی بات نہیں ہم پیچھے جاکرکھڑے ہوجاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).