سعود ی عرب میں بیویوں کا 70سالہ شوہر کو تیسری بیوی کا تحفہ


\"saudia\"سعودی عرب کے شہر طائف کے رہائشی 70 سالہ عواد بن عوعامر الشعیبی کی ان دنوں خوشی کی انتہانہیں ہے کیونکہ اس کی بیگمات نے اس کی تیسری شادی کر دی ہے۔ شادی کی یہ تقریب طائف کے ایک ہال میں منعقد کی گئی تھی اور اس کی تمام تیاریاں عواد کی پہلی دو بیویوں نے مکمل کی تھیں۔ الشعیبی کو اس بات پر بہت خوش تھے کہ ان کی بیگمات نے اپنا وعدہ وفا کیا اور شادی کے روز بھی سارے انتظامات خود مکمل کئے۔ الشعیبی کا کہنا تھا کہ میں کبھی اپنی بیگمات کی جانب سے اس تحفے کو بھلا نہیں پاﺅں گا۔ نوبیاہتا جوڑا شادی کی تقریب کے فورا بعد اپنے ہنی مون کے لئے روانہ ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments