ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے


یوم پاکستان کی تقریبات كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 جب كہ صوبائی دارالحكومتوں لاہور، كراچی ، پشاور اور كوئٹہ میں 21 ،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، دن کے آغاز پر وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان پر تمام سركاری ونجی عمارات پر قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات كا انعقاد كیا جا رہا ہے۔ یوم پاكستان پرملک میں عام تعطیل كا اعلان كیا گیا ہے، سركاری اور نجی اداروں كی طرف سے سیمینار، ریلیاں اور تقریبات منعقد كی جا رہی ہیں۔

كراچی میں بانی پاكستان قائداعظم محمد علی جناح جب كہ لاہور میں شاعر مشرق اور مفكر پاكستان ڈاكٹر علامہ محمد اقبال كے مزاروں پر گارڈز كی تبدیلی كی تقریبات منعقد ہوئیں۔ یوم پاكستان كے موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج كی پریڈ كا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاكستان كی تینوں مسلح افواج كے ساتھ ساتھ چین، تركی اور سعودی عرب كے فوجی دستے بھی پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شكرپڑیاں كے گراؤنڈ میں ہونے والی شاندار پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج كے ساتھ ساتھ ایف سی كے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں، ایس ایس جی كمانڈوز، لائٹ انفنٹری، كمانڈو بٹالین بھی پریڈ میں شامل ہیں۔ آرمی ایوی ایشن كے مختلف ہیلی كاپٹرز بھی پریڈ میں شریک ہیں جب کہ پاک فضائیہ كی طرف سے جے ایف 17، ایف 166، میراج اور ایف سیون جیسے لڑاكا طیارے فلائی پاسٹ كا شاندار مظاہرہ كریں گے۔ بیلسٹک اور كروز میزائل كی مكمل رینج بھی پریڈ كا حصہ ہوں گی، پاكستان میں بنائے جانے والے جدید ہتھیاروں كی نمائش بھی كی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت جڑواں شہروں میں صبح 5 بجے سے دن 3 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ پریڈ گراؤنڈ كی سیكیورٹی پاک فوج كی ٹرپل ون برگیڈ كے حوالے ہوگی، پریڈ گراؤنڈ كے چاروں اطراف ملٹری پولیس كی چوكیاں قائم كی گئی ہیں۔ پریڈ میں اعلیٰ حكومتی، عسكری شخصیات بھی شریک ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).