ہم سب کا پاکستان – ایک تاریخی قدم


23 مارچ 2017ء ایک تاریخی دن ہے۔ آج ہماری قیادت نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو ایک ہونے کی، ہم سب کے ایک ہونے۔۔۔ کی نوید دی۔

ہم سب کا پاکستان ایک نصب العین ہے، ایک جمہوری، پرامن، روادار اور مضبوط پاکستان کا خواب۔ جہان سب شہری برابر ہوں، جہاں ہر پاکستانی محفوظ ہو، جہاں ہم ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھیں۔ جہاں ہم سب مل کر ترقی کر سکیں۔

ابھی اس نصب العین تک پہنچنے کے لئے ایک طویل سفر طے کرنا ہو گا۔

منزل کا درست انتخاب کامیابی کا سندیسہ دیتا ہے۔

ہم سب کو ۔۔۔ ہم سب کے پاکستان میں جینا نصیب ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).