شام میں بم دھماکوں سے 46 افراد ہلاک


\"sham\"شامی شہر حمص میں دو بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بم دھماکے ایک گھر اور گاڑی میں مختلف مقامات پر ہوئے۔ دھماکوں میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حمص مکمل طور پر عراقی حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم شہر میں آئے روز شدت پسندوں کی جانب سے بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہونے والے دو بم دھماکوں میں بائیس افراد لقمہ اجل بنے تھے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔