کچھ لوگ مذہب کا غلط نام لے کر افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں : چوہدری نثار


بلوچستان کے علاقے لورالئی میں ایف سی اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں ایف سی وردی عام نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سربکف ہو کر وطن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  ہمارادشمن کتناموذی ،ازلی، بے ایمان کیوں نہ ہوفورسز نےانکو نیست و نابود کردیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اب صرف بچے کچے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ  پاکستان میں موجود کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسا لے کرعیش کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بڑے مسائل دیکھے ہیں بہت قربانیاں دی ہیں  لیکن سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں سے بلوچستان میں امن بحال ہوا اور خوشی ہے کہ ایف سی اپنی ذمے داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہی ہے امن ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ایف سی کا کردار حقوق العباد کی ادائیگی ہے ایف سی اس اچھے کام کو جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دشمن کی سازشیں سی پیک کے خلاف پنپ رہی ہیں اور انہیں روکنا ایف کا کام ہے ترقی بلوچستان اور پاکستان کو آواز دے رہی ہے فتح بہت قریب ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو فتح حاصل ہوچکی ہے وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی مکمل ختم کی جائے گی اور بلوچستان کی ترقی ساری دنیا دیکھے گی۔ بلوچستان اور پورے ملک سے مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والے اور تخریک کاروں کا مکمل قلع قمع کرکے دم لیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2سال میں عام بجٹ کے علاوہ بھی سیکیورٹی پر 70 ارب روپے خرچ کیے وزیراعظم سے ایف سی کی مزید مدد کی درخواست کروں گا۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمدانجم نے  بلوچستان میں امن و عامہ کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1079 مقامی ریکروٹس سمیت 5434 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے، ایف سی بلوچستان مٰں 64 اسکول چلارہی ہے اور ان اسکولوں میں 19 ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں، اب تک 65 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں تعلیم ، صحت اور کمیونٹی سروس کے مختلف منصوبوں پر اب تک 655 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).