قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، سربراہ پاک فوج


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اوراورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر سیکیورٹی انتظامات اور سرحد پار سے دہشت گرد حملوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاریوں، دہشت گرد حملوں پر مؤثر جواب اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کی ہلاکت کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں جوانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوشش کررہی ہیں جب کہ میجرمد ثراور 2 جوانوں نے قوم کی خطر عظیم قربانی دی ہے اور فورسز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).