شمالی علاقہ جات میں 5.9 شدت کا زلزلہ


\"earthquake\"پاکستان کے شمالی علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم اس سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔محکمہ موسمیات کے سینئر اہلکار مشتاق شاہ کے اے ایف پی کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 157 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی شہروں اور اپر دیر ، لوئر دیر ، سوات اور باجوڑ سمیت قبائلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 تھی۔گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان میں 7.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا تھا جس سے تقریباً 400 ہلاک اور متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments