جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 ملکی مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی کی اجازت مل گئی


نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سعودی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو 39 ممالک کا سربراہ بنانے کے حوالے سے تحریری درخواست کی تھی جس کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت کو تحریری طور پر پیغام پہنچا دیا گیا ہے تاہم راحیل شریف کو مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے باقاعدہ طور پر کوئی رسمی کارروائی نہیں ہوئی۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے این او سی کے لئے درخواست دیئے جانے سے متعلق سوال پر وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حکومت نے سعودی عرب کو رضامندی ظاہر کردی ہے اور جب دو حکومتوں کے درمیان رضامندی سامنے آجائے تو اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی مسلم فوجی اتحاد کا ڈھانچہ نہیں بنا اور جنرل (ر) راحیل شریف ہی وہاں جا کر اس کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم فوجی اتحاد کے تمام ممبر ممالک کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ممکنہ طور پر مئی میں ہوسکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).