حکومت گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے پر توجہ دے: عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں، پانی کی تلاش کے لئے کنواں کھودا تو گیس نکل آئی، سوچیں کہ خیبر پختونخوا میں کتنی گیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میٹرو بسوں پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کے بجائے نئے ذخائر دریافت کرنے پر توجہ دے، بلوچستان اور سندھ میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں بڑھ رہے ہیں، پختونخواہ میں 6 اور مقامات پر گیس نکل رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے اور خیبر پختونخوا میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پختونخوا میں موجود گیس کے ذخائر سے سستی بجلی حاصل کر کے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، امریکی کمپنی یہاں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments