کترینہ کیف فلم میں صحافی بنیں گی


\"katrina1\"بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف فلمساز انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم”جگا جاسوس“ میں صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم”بوم“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اورکامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں یہی نہیں اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام بنایا جب کہ باربی ڈول نے اپنے فنی سفر میں متعدد منفرد کردار ادا کئے تاہم اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف فلمساز انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم”جگا جاسوس“ میں اپنے سابقہ محبوب رنبیر کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ صحافی کے روپ میں دکھائی دیں گی جب کہ دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے باعث فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے فلم کے ہدایت کار شدید پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ”جگا جاسوس“ رواں سال جون میں ریلیز ہونا تھی تاہم شوٹنگ میں تاخیر کے باعث اب مقررہ وقت پر ریلیز نہ ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments