شترو گن کی سوانح عمری کی تقریب میں امیتابھ بچن کی شرکت


\"amitabhبولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن اور شتروگن سنہا کی درمیان سرد جنگ کے بارے میں کس کو خبر نہ ہوگی، تاہم دونوں اداکاروں نے ماضی کی تمام مخالفت کو نظر انداز کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق اداکار 70 سالہ شتروگن سنہا کی حال ہی میں شائع ہونے والی سوانح عمری کی تقریب میں 73 سالہ امیتابھ بچن نے شرکت کی جس سے دونوں کے مداح حیران رہ گئے.کالم نگار براٹھی ایس پردھان کی جانب سے لکھی ہوئی اس سوانح عمری میں شتروگن سنہا نے کئی دلچسپ اور حیران کن انکشافات بھی کیے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شتروگن سنہا نے اپنی سوانح عمری میں لکھا ہے کہ ان کی فلموں کو ملنے والے اچھے ردعمل کے باعث بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔
ایک اور جگہ شتروگن نے امیتابھ بچن کے غصے کے حوالے سے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ہدایت کار راج کھوسلہ سے کافی برے انداز میں بات کی جس کی وجہ سے ہدایت کار راج کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔
اس تقریب میں امیتابھ بچن اور شتروگن سنہا کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی موجود تھیں۔اس دوران سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی سوانح عمری کو پڑھنے سے ڈرتی ہیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتی کہ انہیں اپنے والد کے ماضی کی ہر بات معلوم ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments