نامکمل سفری دستاویزات پر شرمیلا ٹیگور کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا


sharmilaادبی فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو بھارت واپسی پر نامکمل سفری دستاویزات پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق شرمیلا ٹیگو لاہور ادبی فیسٹیول میں شرکت کے بعد واپس بھارت جا رہی تھیں کہ سکیورٹی حکام نے سفری دستاویزات پوری نہ ہونے پر بھارتی اداکارہ کو واہگہ بارڈر پر روک لیا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والوں کے لئے اپنی آمد اور واپسی سے آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے، یہ رپورٹ یا تو میزبان کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے یا پھر خود مسافر جمع کراتا ہے، پھر امیگریشن کی جانب سے آمد یا واپسی کا لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔
شرمیلا ٹیگور چونکہ پاکستان میں مہمان تھیں اس لئے انھیں واپس بھیجنے کے بجائے واہگہ بارڈر پر ہی روک لیا گیا ہے اور جیسے ہی بھارتی اداکارہ اپنی سفری دستاویزات کی تفصیلات جمع کرائیں گی تو انھیں ملک واپس جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ دوسری جانب شرمیلا ٹیگور نے سفری دستاویزات منگوانے کے بعد مزید ایک روز کے لئے لاہور میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور لاہور میں ہونے والے 2 روزہ لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آئی تھیں اور انھوں نے پاکستانی ڈراموں، فیشن، عوام اور کھانوں کی خوب تعریف کی تھی۔


Comments

FB Login Required - comments