دپیکا اورہریتک فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے


depikaبولی وڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اب تک کئی کامیاب اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں، تاہم ان کے مداح کافی عرصے سے انھیںہریتک روشن کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند تھے.اور اب معلوم ہوتا ہے کہ بہت جلد دونوں کے مداحوں کی یہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی ایک ساتھ فلم متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیہ والا دونوں اداکاروں کو اپنی آنے والی فلم میں شامل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہدایات کبیر خان دیں گے۔
فلم کے پروڈیوسر کے مطابق وہ اس سلسلے میں دپیکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اگر دپیکا اور ہریتک اس فلم میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردیتے ہیں تو یہ ان کی ہدایت کار کبیر خان کے ہمراہ پہلی فلم ہوگی۔
فی الوقت ہریتک اپنی آنے والی فلم ’موہن جو دڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون ہولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments