سپریم کورٹ کا پنجاب کے 120 پولیس افسران کی ترقیاں واپس لینے کا حکم


سپریم کورٹ میں پنجاب میں آؤٹ آف ٹرن پرموشن پر کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب کے 36 اضلاع میں آؤٹ آف پرموشن حاصل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی رپورٹ میں درخواست کی تھی کہ تمام افسران سے ترقیاں واپس لی جائیں۔

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی درخواست پر آؤٹ آف پروموشن حاصل کرنے والے 120 سے زائد افسران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم جاری کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).