آسٹریلیا کی بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست


\"aus آسٹریلیا نے کپتان سٹیو سمتھ اور جارج بیلی کی سنچریوں کی مدد سے ہندوستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
پرتھ میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا کر آسٹریلیا کو قدرے مشکل ہدف دیا۔روہیٹ شرما اور ویرات کوہلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 207 رنز بنائے، کوہلی 91 رنز بنا کر فلکنر کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔تاہم ہندوستانی اننگ کی خاص بات روہت شرما کی اننگ تھی جنہوں نے 13 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 171 رنز کی ناقابل شکست کھیلی۔یہ آسٹریلیا سرزمین پر کسی بھی مہمان بلے باز کی سب سے بڑی اننگ تھی، اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کے پاس تھا.آسٹریلیا کے جیمز فلکنر نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرپائے۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز انتہائی خراب تھا، ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی صورت میں دونوں اوپنر 21 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے، دونوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہندوستان کے فاسٹ باو¿لر بریندر سرن نے آو¿ٹ کیا۔
کپتان اسمتھ اور جارج بیلی نے مشکل وقت میں ٹیم کی ناو¿ سنبھالی اور 242 رنز کی شاندار شراکت میں ٹیم کو فتح کے بالکل قریب پہنچایا۔بیلی دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 112 رنز بناکر ایشون کا شکار بنے جبکہ سپنر جلد ہی چھ رنز بنانے والے میکس ویل کی اننگ کے آگے بھی فل اسٹاپ لگا دیا۔
سمتھ نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ میچ کے آخری اوور کی پہلی گیند میں اس وقت آو¿ٹ ہوئے جب آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 2 رنز درکار تھے۔
12 رنز بنانے والے مچل مارش نے کینگروز کے لیے فاتحانہ رن حاصل کیا اور اپنی ٹیم کو میچ میں فتح دلانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 1-0 کی برتری دلا دی.آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کا دوسرا میچ 15 فروری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments