مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت کی جانب سے مخصوص علاقوں کے لیے 37 ارب کے97  گیس منصوبے منظورکیے گئے ہیں جو وفاق پرکلہاڑی چلانے اورصوبوں میں پھوٹ ڈالنےکے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کے نئے گیس منصوبوں کوغیر قانونی قرار دینا درست ہے جب کہ سندھ کی ادائیگی کے باوجود عمرکوٹ کو تاحال گیس فراہم نہیں کی گئی اور وفاقی حکومت سندھ میں گیس فراہمی کی درخواستیں مسترد کرتی رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف پنجاب کے مخصوص حلقوں کوخوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور لسانی نعرے لگانے والے صوبوں کے اتحاد کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، ہم (ن) لیگ کو چند نشستوں کے لیے وفاق کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).