ننکانہ صاحب میں ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن احمدی وکیل قتل


جمعرات کی صبح پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک احمدی وکیل ملک سلیم لطیف کو قتل کر دیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق سلیم لطیف ایڈوکیٹ اپنے صاحبزادے فرحان کے ہمراہ تھے تاہم ان کا بیٹا فائرنگ سے بچ نکلا۔ ملک سلیم لطیف ننکانہ صاحب مین احمدیہ جماعت کے رہنما تھے اور نوبل انعام یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن تھے۔

مقتول ایڈوکیٹ کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).