سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری


احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ریفرنس پر سماعت کی ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا نے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کیلئے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ راجہ پرویز اشرف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے. احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اس کو مسترد کر دیا، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے 19 اپریل کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).