سرگودھا میں روحانی درگاہ پر انیس (19) افراد کا وحشیانہ قتل


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے پچانوے شمالی میں ایک درگاہ کی گدی نشینی کے جھگڑے پر ڈنڈوں اور چھروں سے مسلح ملزمان نے انیس افراد کو قتل کر دیا ہے۔ قتل ہونے والے افراد میں 16 مرد اور تین عورتیں شامل ہیں۔ چار افراد زخمی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ درگاہ علی محمد گجر کی گدی نشینی پر تنازعے کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ مذہبی جنون کا نتیجہ ہے۔ درگاہ کا متولی نام نہاد مذہبی رسومات اور روحانی درس کی آڑ میں عقیدت مندوں پر تشدد کرتا تھا۔ یہ قتل ایسے ہی ایک واقعے کا نتیجہ ہے۔ یہ دربار دو برس قبل قائم ہوا تھا۔

ملزمان نے مقتول افراد کو نشہ آور دوا پلا کر مدہوش کیا اور پھر چھروں اور ڈنڈوں سے حمہ آور ہو کر ہلاک کر ڈالا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق درگاہ کے متولی وحید سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نام نہاد متولی کا ذہنی توازن درست نہیں۔ مرنے والے اور زخمی افراد برہنہ حالت میں پائے گئے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).