کراچی میں فکس اٹ کا آئی جی کی تبدیلی کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج


آئی جی سندھ کی تبدیلی کے خلاف فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ  ان سے مذاکرات کے لئے پریس کلب پہنچے تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد فکس اٹ کے کارکن جیسے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھے تو وہاں موجود پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال شروع کر دیا۔پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ فکس اٹ کے بانی عالمگیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے جب کہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے دور میں 5 ہزار غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں لیکن  آئی جی اے ڈی خواجہ ایک ایماندار افسر ہیں اور انہوں نے پولیس سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا تھا اس لئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).