سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرآئی جی اے ڈی خواجہ نے دوبارہ چارج سنبھال لیا


سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سردارعبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کئے جانے کے بعد اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پر سی پی او آفس میں تعینات عملے اور افسران نے ان کا استقبال کیا۔

دوسری جانب سردار عبدالمجید دستی نے فوری طور پر اپنے پرانے عہدے پر کام شروع کردیا ہے لیکن وہ سی پی او آفس سے اے ڈی خواجہ کی کرسی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل اے ڈی خواجہ کی جگہ عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا تاہم عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کردیا گیا تھا تاہم انہیں سندھ ہائی کورٹ نے بحال کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).