پاکستان پر بداعتماد ی کی کوئی وجہ نہیں : بھارتی وزیر داخلہ


indiaہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس یقین دہانی پر بداعتمادی کی کوئی وجہ نہیں کہ وہ پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔راج ناتھ سنگھ سنگھ نے منگل کو بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ’پاکستانی حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ موثر کارروائی کرے گی، لہٰذا میرے خیال میں ہمیں انتظار کرنا چاہیے‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انڈین حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایسے میں پاکستان پر فوراً بد اعتمادی کی کوئی وجہ نہیں۔
پٹھان کوٹ حملے کے بعد یونائیٹڈ جہاد کونسل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملہ در اصل انڈیا کو پیغام ہے کہ کشمیری حریت پسند انڈیا میں کہیں بھی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو یقین دلایا تھا کہ اگر پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تو اسلام آباد ’فوری اور فیصلہ کن کارروائی‘ میں بالکل نہیں ہچکچائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments