پاکستان پر بداعتماد ی کی کوئی وجہ نہیں : بھارتی وزیر داخلہ


\"india\"ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس یقین دہانی پر بداعتمادی کی کوئی وجہ نہیں کہ وہ پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔راج ناتھ سنگھ سنگھ نے منگل کو بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ’پاکستانی حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ موثر کارروائی کرے گی، لہٰذا میرے خیال میں ہمیں انتظار کرنا چاہیے‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انڈین حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایسے میں پاکستان پر فوراً بد اعتمادی کی کوئی وجہ نہیں۔
پٹھان کوٹ حملے کے بعد یونائیٹڈ جہاد کونسل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملہ در اصل انڈیا کو پیغام ہے کہ کشمیری حریت پسند انڈیا میں کہیں بھی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو یقین دلایا تھا کہ اگر پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تو اسلام آباد ’فوری اور فیصلہ کن کارروائی‘ میں بالکل نہیں ہچکچائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments