دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں: سلمان


salman khanبالی ووڈ کے دبنگ سپرسٹار سلمان خان نے کہا کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اوراب مجھے لگتا ہے نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے۔
بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ زندگی میں ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں جب کہ ایوارڈ شو کی تقریبات میں جانے کا مقصد فلم نگری کے دوستوں سے ملاقات کرنا ہے۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایوارڈ کے لیے اپنی نامزدگی نہیں چاہتا کیوں کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اور مجھے لگتا ہے اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے جب کہ ہمیں ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں باکس آفس پر100 کروڑ کی دوڑ شروع ہونے کے بعد فلم نگری کے خانز ہدایت کاروں کی ترجیح بن گئے ہیں جس کی وجہ سے نئی چہروں کو سامنے آنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments