بیدیاں : مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملہ: 4 فوجیوں سمیت 6 جاں بحق


بیدیاں روڈ پر ماناوالہ چوک کے قریب خودکش دھماکہ ،4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے،حملہ آور نے مردم شماری کی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ، حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ذرائع کے مطابق حملہ خود کش تھا،ابتدائی معلومات کے مطابق 4 فوجی جبکہ 2 سویلین شہید ہوئے ، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خود کش حملہ ٓور کی شناخت کی جا رہی ہے،حملہ آور کے جائے وقوعہ سے اعضا ملے ہیں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات شروع کردیں ،خود کش حملہ آور کی عمر 18 سے 24 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).