2017 ءتک 9 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی: سیکرٹری پانی و بجلی


\"nawazوزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس۔ 2017 تک 9 ہزار میگاوواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ سیکرٹری پانی و بجلی کی بریفنگ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لوڈشیڈنگ ختم ، معیشت مضبوط ہو گی، منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو بتایا کہ 2015 کے دوران لائن لاسز میں 5.8 فیصد کمی کر کے 10ارب روپے بچائے گئے۔ پیداواری لاگت میں کمی سے بھی 57 ارب روپے کی بچت ہوئی جبکہ 51 ارب روپے کے واجبات بھی وصول کے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا بلکہ مواصلاتی نظام کو ترقی بھی ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments