کراچی : پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک


\"karachi\"پپری میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے پپری میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی راو¿ انوار کے مطابق پہلے سے گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اور فاروق بھٹی کی نشان دہی پر پپری میں چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں واقع مکان میں موجود دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس پر مزید نفری کو طلب کرکے علاقے میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس سے فائرنگ کے تباد لے میں 8 دہشت گرد ہلا ک گئے۔
ایس ایس پی راو¿ انوار کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راو¿ انوار کے مطابق ہلاک ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 پریشر ککر بم، خودکش جیکٹس اور بم بنانے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments