پاک فوج نے عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیاری گینگ کے سرغنہ عزیز بلوچ کو آرمی ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم عزیر بلوچ پر غیرملکی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor
✔@OfficialDGISPR
Uzair Baloch taken into military custody under Pakistan Army Act / Official Secret Act – 1923. (1 of 2)

12:53 AM – 12 Apr 2017

Maj Gen Asif Ghafoor
✔@OfficialDGISPR
On charges of espionage (leakage of sensitive security information to foreign intelligence agencies). (2 of 2)

12:53 AM – 12 Apr 2017

ذرائع کے مطابق ملزم عزیر بلوچ نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ اور ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بھی روابط کا اعتراف کیا تھا جب کہ ملزم کا پاکستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عزیر بلوچ کے مقدمات کو فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ سال پاک ایران سرحدی علاقے سے عزیر بلوچ کو حراست میں لے تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).