کیش کی طلب میں اضافہ ، لوگ بنکوں سے رقم نکلوانے لگے


(ویب ڈیسک )پاکستان میں کیش کی طلب بڑھ رہی ہے ۔ گورنر سٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو بلند شرح سود اور ہاٹ فارن منی کے بڑھتے ہوئے حجم کے پس پردہ عوامل کی وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔

 دوران اجلاس ڈاکٹر رضاباقر نے ان لوگوں اور اداروں کے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا جو ملک میں ’ ہاٹ فارن منی‘ لے کر آرہے ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک سے نقد رقم ( کیش) کی طلب بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے نوٹ چھاپنے پر آنے والی لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں سے رقوم کی منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس بھی نقدی کی بڑھتی ہوئی طلب کی ایک وجہ ہے۔ مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس 21 فروری تک زیرگردش نوٹوں کی مالیت 524 ارب تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments