ویڈیو بناتے ہاتھ فون پھینک سکتے ہیں


درندوں کی عکس بندی سے زیادہ ان کی نس بندی ضروری ہے

ڈنڈوں اور ہاکیوں کو ہاتھوں سے روکا جا سکتا ہے

مارنے والے ایکا کر لیں تو

جینے کے خواہشمندوں کا مل جانا برحق ہے

مرنے والے کو تسلی کی حاجت نہیں رہتی

جینے والوں کو یقین ہونا چاہیے

ضربیں تقسیم کر لینے سے

 درد جمع نہیں، تفریق ہوجاتے ہیں

خالی ہاتھوں سے

صرف فلم نہیں، زنجیر بھی بنتی ہے

اصلی کتوں کے گلے میں علامتی زنجیریں نہیں ڈالی جا سکتیں

لاشہ انسان کا ہو تو رونا چاہیے

انسانیت کا ہو تو شرم سے مر جانا واجب ترہے

زندگی کے واہمے سے موت کا یقین برتر ہے

مردار زندگی میں تجھ پر لعنت بھیجتی ہوں

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں