ملالہ کا سیاسی پارٹیوں اور ریاستی اداروں کو پیغام


اسلام علیکم میری بہنو اور بھائیو

آج ہمیں مشال خان کے قتل کی خبر ملی۔ یہ ایک بہت ہی وحشت اور دہشت سے بھرا واقعہ ہے۔ میں نے مشال خان کے والد سے فون پر بات کی مگر انہوں نے امن اور صبر کا پیغام دیا۔ اور ہم اس کے اس حوصلے کو، اس کی اس کے اس صبر کے میسیج کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ اور یہ صرف مشال خان کا جنازہ نہیں تھا۔ یہ ہمارے مذہب اور دین اور اسلام کے پیغام کا جنازہ تھا۔ ہم اپنے مذہب کے میسیج کو بھول گئے ہیں جو ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں صبر کا پیغام دیتا ہے۔ آپ حضور پاکﷺ کی زندگی کی مثالوں کو دیکھیں۔ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ بے صبری سے کام لیں اور دوسرے انسانوں کو قتل کریں۔

ہم اپنی اقدار بھول گئے ہیں۔ ہم اپنی ویلیوز بھول گئے ہیں۔ ہم اپنے مذہب کی صحیح ریپریزینٹیشن نہیں کر رہے ہیں۔ ہم جو کمپلین کرتے ہیں کہ باہر اسلامو فوبیا ہے، اور باہر ملک ہمارے نام بدنام کر رہے ہیں، کوئی (دوسرا) نہ ملک کا نام بدنام کر رہا ہے اور نہ مذہب کا۔ ہم ہی کافی ہیں اپنے ملک کا نام بدنام کرنے کے لئے اور مذہب کا نام بدنام کرنے کے لئے۔

تو میں سب سے یہی کہوں گی کہ آپ اپنے مذہب کو جانیں اپنی ویلیوز کو جانیں آپ اپنے کلچر کو جانیں آپ اپنی پشتون ولی کو جانیں۔ یہ ہمیں ہمیشہ ہی صبر کا پیغام دیتے آ رہے ہیں ہمیں امن کا پیغام دیتے آ رہے ہیں۔

پاکستان میں ہر انسان کا حق ہے کہ وہ سیف ہو، اسے پر امن زندگی ملے۔ اگر ہم ایک دوسرے کو اس طرح قتل کرتے رہیں گے تو ہم میں سے کوئی سیف نہیں ہو گا۔

تو میں آخر میں تمام پارٹیوں سے سیاسی جماعتوں سے ہمارے جو ریاستی ادارے ہیں سب سے یہی درخواست کروں گی کہ آپ امن کے لئے کھڑے ہوں آپ انصاف کے لئے کھڑے ہوں۔ آئیں اور مشال خان کے خاندان کو انصاف دیں۔ خاموش نہ رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).