تمام اقلیتوں کویقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ہم سب کا ہے، وزیراعظم نوازشریف


وزیراعظم نوازشریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اہداف کے حصول میں مسیحی برادری کا کردارقابل قدر ہے، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جب کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مسیحی برادری کی قومی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کی حفاظت قانونی وآئینی تقاضہ ہے اورپاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے اتحاد ضروری ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والے مواد میں پشتو، انڈین گانے اور عریاں فلمیں شامل