میری زندگی پر بننے والی فلم میں رنویر بہترین انتخاب ہوں گے: شتروگن


\"shatroo\"اپنے ڈائیلاگ \’خاموش\’ سے مشہور ہونے والے بولی وڈ کے معروف اداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو رنویر سنگھ اس میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شتروگن سنہا اپنی سوانح عمری کی تقریبِ رونمائی میں موجود تھے جہاں صحافیوں نے ان سے ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے سوال کیا۔اس موقع پر شتروگن کا کہنا تھا ’اگر ہندی سینما میں کبھی میری زندگی پر فلم بنائی جائے تو رنویر سنگھ اس میں اچھا کام کرسکتے ہیں‘۔رنویر کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا، ’میرے دونوں بیٹے لو اور خوش بھی فلم میں کام کرسکتے ہیں‘۔ساتھ ہی انھوں نے خود بھی اس فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی.
شتروگن نے رنویر سنگھ کی حالیہ ریلیز فلم \’باجی راو¿ مستانی\’ میں ان کی کارکردگی کو بھی کافی سراہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments