مشال کے قاتلوں کا نام ظاہر نہ کرنے کیلئے حلف نامے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


قاتلوں نے بے حسی کی انتہا کر دی ، مشال کے قتل کے بعد مشتعل افراد کے حلف لینے کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آگئی ، فوٹیج میں بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ ہجوم میں شامل لوگ کہہ رہے ہیں جس نے عہد توڑا یا کسی کا نام لیا وہ غدار تصور ہوگا۔ سفاکیت اور بے حسی کی انتہا ہوگئی ، مشال کے قتل کے بعد مشتعل افراد کے حلف لینے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے ہجوم میں شامل لوگ یہ عہد کر رہے ہیں کہ گولی مارنے والے کا نام کسی کو نہیں بتایا جائے گا۔ ہجوم نے یہ عہد بھی کیا کہ جس نے عہد توڑا یا کسی کا نام لیا وہ غدار تصور ہوگا۔ فوٹیج میں یہ نظر آرہا ہے کہ واقعے کے بعد ہجوم میں شامل ملزمان نے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ منظر عام پر فوٹیج سے ملزمان کی شناخت باآسانی ممکن ہے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).