خطے میں استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: وزیراعظم


\"nawazوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں لندن اسکول آف اکنامکس کےڈائرکٹرکریگ کالہون نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر کریگ کالہون نے حکومتی پالیسیوکو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی اور معاشی صورتحال بہترہورہی ہے اور وہ پاکستان میں امیدکی نئی فضا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ایس ای میں جناح چیئر کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے عظیم مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے ہر کونے سےدہشت گردی کوکامیابی سے ختم کررہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments