پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنایا جائے گا


 سپریم کورٹ نے مقدمات سے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 26 سماعتیں مکمل ہونے کے بعد 23 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب تقریبا 2 ماہ بعد سنایا جائے گا۔

پاناما کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کی ہے اور انہوں نے لندن میں فلیٹ جائیداد منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدے جب کہ جماعت اسلامی اور شیخ رشید بھی کیس میں فریقین ہیں، سپریم کورٹ میں وکلا نے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے 23 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

دوسری جانب سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت کے دوران پاناما کیس کے بینچ میں شامل جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے تھے کہ پاناما کیس میں ایسا فیصلہ دیں گے جو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).