ذوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کے لیے رینجرز نے طلب کر لیا


\"zulfiqarسندھ رینجرز نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ سندھ زوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں۔ رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا ہے، رینجرز کے حکام ان سے کئی اہم معاملات پر پوچھ گچھ کریں گے۔
واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں اور عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بھی انہوں نے اسے اپنا بھائی قرار دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments